دوسرا آسکر ملنے پر سربیائی فینز کی طرف سے ڈی کیپریو کو منفرد ایوارڈ

منگل 22 مارچ 2016 11:44

دوسرا آسکر ملنے پر سربیائی فینز کی طرف سے ڈی کیپریو کو منفرد ایوارڈ

لاس اینجلس ۔ہالی وڈ اداکار لیونارڈر کو دوسراآسکرایوارڈملنے پرسربیائی فینز نے انہیں آسکر سے مشابہہ سلور ایوارڈ کا تحفہ پیش کیا ہے،اداکار نے مداحوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ہالی وڈاداکار لیونارڈ کے لئے سربیاکی خواتین نے اپنے چاندی کے زیورات سے تیار کردہ آسکر سے مشابہہ سلور ایوارڈ کا تحفہ بھجوا دیا جسکے جواب میں اداکار نے اپنے انسٹا گرام پرسربیا سے تعلق رکھنے والی ان خاتون مداحوں کا تہہ دِل سے شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

سربیائی خواتین نے کچھ عرصے قبل اعلان کیاتھا کہ لیونارڈو کیلئے وہ اپنا چاندی کا زیور عطیہ کر رہی ہیں تاکہ آسکر سے مشابہہ سِلور ایوارڈ تیار کیا جاسکے ،تاہم اب یہ انوکھا تحفہ اداکار کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔ماہر کاریگروں کی مدد سے اس مجسمے کو کئی روز کی محنت کے بعداب حتمی شکل میں تیار کیا گیاہے جس کی تراش خراش میں چھوٹی چھوٹی باریکیوں کو مدِ نظر رکھا گیا ہے اور انتہائی صفائی سے دلکش ایوارڈ تیار کر لیا ہے۔