اداکارہ رانی مکھرجی 38برس کی ہو گئیں

رانی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو 1997 کی فلم ”راجا کی آئے گی بارات“ سے کیا

منگل 22 مارچ 2016 11:29

اداکارہ رانی مکھرجی 38برس کی ہو گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی 38برس کی ہو گئیں-رانی مکھر جی بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراوٴں میں سے ایک مانی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔رانی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو 1997 کی فلم ”راجا کی آئے گی بارات“ سے کیا۔اس فلم کے بعد رانی مکھرجی کو متعدد فلموں کی آفرز ہوئیں۔

انہیں بالی ووڈ ہدایت کاروں کی پسندیدہ ہیروئین بھی مانا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی کامیاب فلموں میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’غلام‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’بلیک‘، ’پہیلی‘ وغیرہ شامل ہیں۔رانی مکھرجی 2014 میں اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔واضح رہے کہ رانی کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ادیرا رکھا گیا۔

رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے ایک زمانے میں بہت قریبی دوست تھیں تاہم دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات کے باعث ان کی دوستی ختم ہوگئی۔رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا قریبی سہیلیاں ہونے کے ساتھ ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویر زارا‘ اور ’چوری چوری چپکے چپکے‘ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :