ماحولیاتی آلودگی سے انسانی صحت کو ہر قیمت پربچانا ضروری ہے،کرنل محمدخالد

منگل 22 مارچ 2016 11:21

قصور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ورلڈ فاریسٹ ڈے کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات قصور کے زیراہتمام ورلڈفاریسٹ ڈے کے موقع پر رینجرونگ 5میں ونگ کمانڈرکرنل محمدخالد‘سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قصور محمد خلیل اوردیگر افسران نے پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے آفس میں بھی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مینجر اعجازاحمد چوہدری‘ ڈی ای اوایجوکیشن ملک محمد اشرف‘ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈرکرنل محمدخالدنے کہا کہ درخت معاشرتی ماحول کو صاف ستھرا بنانے اورانسانوں کیلئے آکسیجن فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ‘اسوقت پوری دنیاکا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے جس سے انسانی صحت کو ہر قیمت پربچانا ضروری ہے اور حکومت کیساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کرداراداکرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :