ٹنڈومحمدخان:کچی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 18 افراد ہلاک۔آئی جی سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 10:53

ٹنڈومحمدخان:کچی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 18 افراد ہلاک۔آئی جی سندھ ..

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینےسے 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 25 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان کے علاقہ کریم آباد کالونی میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے ، ہلاک افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

جبکہ 2درجن سے زائد افراد شراب پینے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد کچی شراب کی کھُلے عام فروخت کے خلاف اہل علاقہ گرڈ اسٹیشن روڈ پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب آئی جی سندھ اللہ دینوخواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کی معطلی اور تنزلی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں اورافسران کےخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ بعد ازاں ٹنڈو محمد خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ مزید چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :