زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نیشنل بینک کے تعاون سے صارفین کو اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی سہولت فراہم کرے گا

پیر 21 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نیشنل بینک کے تعاون سے اپنے صارفین کو اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں دونوں بینکوں کے درمیان پیر کو یہاں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر طلعت محمود اور نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ افسر جمال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں 33 مقامات پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی جائے گی جس کا دائرہ بعد میں بڑھا کر 100 مقامات تک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :