بھارت ، ٹریفک حادثے میں3خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ، 20سے زائد زخمی

پیر 21 مارچ 2016 22:24

پرتاپ گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) بھارت میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست راجستھان میں پرتاپ گڑھ ضلع کے چھوٹی سادڈی تھانہ کے علاقے میں ایک پک اپ الٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور دیگر20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس سپرنٹنڈنٹ کالورام راوت نے بتایا کہ بڑی سادڈی تحصیل کے ہاری پورا گاؤں کے لوگ باڑی جا رہے تھے کہ ہنگونٓا گاؤں کے نزدیک ان کی پک اپ پیچھے کا ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں پانچ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :