شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے گریز کرے،امر یکا اور فلپا ئن کی جا نب سے جنو بی بحیرہ چین میں

با ہمی تعلقات بہتر ہو نے کا خیر مقد م کر تے ہیں ،چینی وزارت خا رجہ کی پر یس بر یفنگ

پیر 21 مارچ 2016 22:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین نے شمالی کوریا کو یاددہائی کرواتے ہوئے زوردیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قراداد کی کسی صورت خلاف ورزی نہ کی جائے ،چین کی جانب سے یہ یاددہانی شمالی کوریا کی جانب سے پیر کو کم فاصلے پر مار کرنے والے پانچ میزائل داغے دانے کے بعد کرائی گئی ہے،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچینی کی جانب سے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا گیاہے کہ چین جزیرہ نما کوریا کے لئے بہت فکر مند ہے، چین کو امید ہے کہ شمالی کوریا ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرے گا جو کہ اقوام متحدہ کے احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف ہو،انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پرسکون رہتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اورایسے اقدمات سے پرہیز کیا جائے جو تصادم اور کشیدگی کا باعث بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ چین کو امریکہ اورفلپائن کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں فوجوں کی تعیناتی کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر شدید تحفظات ہیں ۔ امریکہ اورفلپائن کے مابین باہمی تعاون کسی تیسرے فریق کے قومی مفادات کے لئے نقصان دہ نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی یہ تعلقات خطے کی سلامتی،استحکام اوردوسری ریاستوں کی قومی سلامتی کے خلاف ہونے چاہئے، امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں عسکریت پسندی کی بات کرتاہے لیکن کیا امریکہ یہ وضاحت کرسکتاہے کہ وہ فلپائن کے ساتھ ملکر فوجوں کی تعیناتی کے عمل کو عسکریت پسندی نہیں گردانتا۔

امریکہ اورفلپائن نے گذشتہ ہفتے فلپائن کے پانچ فوجی اڈوں پر امریکی فوج کی تعیناتی پر اتفاق کیا تھا جن میں سے ایک جنوبی بحیرہ چین کے نانشا جزیروں کے قریب ہے۔ہوا چیننگ نے تر کی کے دا را لحکومت استنبو ل میں ہو نے والے دہشت گر دی کے حملے کی شد ید مذ مت کر تے ہو ئے متا ثر ین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دہشت گر دی کی ہو صورت میں مذ مت کر تے ہو ئے امید کر تا ہے کہ تمام مما لک دہشت گر دی کے خلاف لڑ نے کے لیئے تعاون کو فرو غ دیں گے۔

انہوں نے تصد یق کی کہ دھما کے میں کو ئی بھی چینی شہر ی متا ثر نہیں ہوا۔چینی وزارت خا رجہ اور تر کی میں چینی سفا رتخا نے نے اپنے شہر یوں کو الر ٹ جا ری کر تے ہو ئے مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال تر کی کا سفر نہ کر یں اور خبردار کیا ہے کہ جو تر کی میں چینی شہر ی مو جو د ہیں وہ سفر سے گر یز کر یں اور عوا می مقا ما ت پر نہ جا ئیں۔ وا ضح رہے کہ 19ما رچ کو استنبو ل میں ہو نے والے دھما کے کے نتیجے میں 5شہری ہلاک ہو ئے تھے۔

امریکی باراک اوباما کی جانب سے دورہ کیوبا کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اورکیوبا کے مابین مسلسل باہمی مفید تعاون کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کی وجہ سے چین اور کیوبا کے مابین تعلقات متاثر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہونے پر چین کو خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :