ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

فی تولہ سونے کی قیمت میں50رو پے کی کمی ریکارڈ

پیر 21 مارچ 2016 21:57

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سے سونے کی فی اونس قیمت1255ڈالر برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار600روپے سے کم ہوکر49ہزار550روپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار471روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربدستور بر قرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :