کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی

کے ایس ای100انڈیکس33000پوا ئنٹس پر ہی بند ہوا

پیر 21 مارچ 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی تاہم کے ایس ای100انڈیکس33000پوا ئنٹس پر ہی بند ہوا ۔مندی کے سبب ما رکیٹ میں سرمائے کا روں کے 23ارب سے زا ئد روپے ڈوب گئے ۔پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا،سرمایہ کاروں کی بینکنگ ،فوڈز ،ایئر لائن اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس33167پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

پیر کو اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں57.53پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس33080.40پوائنٹس سے کم ہو کر33022.14پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس66.08پوائنٹس کی کمی سے19308.14پوا ئنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22696.09پوائنٹس سے کم ہوکر66252.46پوا ئنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب91کروڑ63لاکھ33ہزار180ارب روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب82ارب68کروڑ73لاکھ85ہزار658روپے سے کم ہوکر68کھرب58ارب77کروڑ10لاکھ52ہزار478روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز12کروڑ29لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ17کروڑ28لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیواس روز8ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،150 میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے دیوان موٹرز1کروڑ22لاکھ،بینک آف پنجاب 69لاکھ22ہزار،کے الیکٹرک لمیٹڈ68لاکھ70ہزار،ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈ63لاکھ98ہزاراورکوئس فوڈ48لاکھ57ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں160روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں40روپے کا اضا فہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤ میں281.66روپے اوریونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں216.50رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :