رینجرز کی گہرام بگٹی گوٹھ میں کارروائی ،ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پیر 21 مارچ 2016 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے گہرام بگٹی گوٹھ میں کارروائی کرکے ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز گہرام بگٹی گوٹھ میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کا تعلق ایک قوم پرست تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز نے مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :