سعودی عرب میں صرف 100 ریال میں معروف موبائل فون کمپنیوں کے نام پر جعلی موبائلز کی فروخت

muhammad ali محمد علی پیر 21 مارچ 2016 21:47

سعودی عرب میں صرف 100 ریال میں معروف موبائل فون کمپنیوں کے نام پر جعلی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں صرف 100 ریال میں معروف موبائل فون کمپنیوں کے نام پر جعلی موبائلز کی فروخت عام ہونے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں دنیا کی معروف اور بڑی موبائل کمپنیوں کے نام والے جعلی موبائل فونز کی فروخت عام ہے۔ ایسے جعلی موبائل فونز کی فروخت اب سعودی عرب میں بھی عام ہوتی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں ان جعلی موبائل فونز کی فروخت غریب نوجوان لڑکوں کی جانب سے زیادہ تر مساجد کے باہر کی جا رہی ہے۔ یہ نوجوان لوگوں کم قیمت کا لالچ دے کر ایسے فون خریدنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ تاہم ایسے موبائل فونز خریدنے والوں میں سے کچھ افراد نے بتایا ہے کہ یہ موبائل فونز بالکل ناکارہ ہیں۔ ان موبائل فونز کی بیٹری سمیت دیگر خصوصیات انتہائی ناقص ہیں اور یہ کچھ عرصے بعد کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کئی موبائل کمپنیوں کی سمیں بھی ان موبائل فونز میں کام نہیں کرتی ہیں۔ اگر کسی کمپنی کا نمبر ان موبائل فونز پر کام کر بھی جائے تو ان پر سی ایم ایس اور کالز کرنے کی سہولت کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے اب سعودی حکومت کے متعلقہ محکمے کی جانب سے عوام کو ہوشیار رہنے اور ایسے موبائل فونز کی خرید سے اجتناب کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :