استنبول بم حملہ آورداعش کا ترک جہادی تھا، ترک وزیرداخلہ

پیر 21 مارچ 2016 21:41

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ترکی کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ استنبول کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں خودکش دھماکا کرنے والا حملہ آور دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ ایک ترک جہادی تھا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ترک وزیرخارجہ ایکان اعلا نے اس حملہ آور کا نام مہمت اوزرترک بتایا ۔ بتایا گیا ہے کہ اوزترک سن 1992ء میں پیدا ہوا اور سن 2013 تا 2015 شام میں رہا۔ خیال رہے کہ استنبول دھماکے سے چھ روز قبل دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے ایک بم حملے میں 35 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :