شمالی کوریا کی جانب سے مزید پانچ میزائل تجربات،سمندرمیں داغے گئے

پیر 21 مارچ 2016 21:41

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے پانچ میزائل سمندر میں داغے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے کچھ روز قبل پیانگ یانگ نے درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل دو میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ناقابل قبول کہا تھا۔ اس سال چھ جنوری کی چھ تاریخ کو شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربے کے بعد سے جزیرہ نما کوریا میں شدید کشیدگی جاری ہے۔ اس کے بعد شمالی کوریا ایک راکٹ بھی فائر کرچکا ہے، جسے ماہرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ قرار دیتے ہیں۔