کامونکے،تین مسلح ڈاکوتاجر ، بھانجے سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار

پیر 21 مارچ 2016 21:40

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) تین مسلح ڈاکوتاجر اور اسکے بھانجے سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام سلامت پورہ کا عابد حسین اپنے بھانجے حمزہ کے ہمراہ سبزی منڈی کے نزدیک بنانے ہوئے اپنے ٹائل شوروم میں موجود تھا کہ تین مسلح ڈاکواندر داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر عابد حسین اور اسکے بھانجے حمزہ سے ستائیس ہزارروپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :