وہاڑی،زمین کے تنازعہ پرمسلح افراد کامحنت کش کے گھرپردھاوا

ہوائی فائرنگ،کلہاڑیوں کے وارکرکے بیوی، دو بیٹوں سمیت چار افراد کوشدید زخمی کردیا

پیر 21 مارچ 2016 21:39

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) نواحی گاؤں چک نمبر 35ڈبلیوبی میں احاطہ کے تنازعہ پر تھانہ صدر کی پولیس کی اشیر باد سے 50سے زائد مسلح افراد کا غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا ،ہوائی فائرنگ، کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی دو بیٹوں سمیت چار افراد کو شدید زخمی کردیا پولیس آنے کے باوجود چار دیواری کی توڑ پھوڑ جاری رکھی لاکھوں کے مویشی چھین لیے ایلیٹ فورس کے آنے پر حملہ آور فرار مقدمہ درج ایف آئی آر میں شاہد مغل نے موقف اختیار کیا ہے کہ 21سال قبل مختار علی سے 1کنال کا احاطہ خرید اور بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش اختیار کرلی لیکن حسب معاہدہ احاطہ نام کرانے میں لیت و لعل کے بعد عدالت میں تکمیل مختص معاہدہ کرد یا اور حکم امتناعی بھی حاصل کرلیا جس کے رنج میں گزشتہ روز محمد اصغر ، غلام مرتضیٰ ، غلام رسول، محمد نواز، ذوالفقار علی اور جاوید مسلح کلہاڑی محمد اکرم ، محمد شہزا د ، کرامت علی مسلح آتشین اسلحہ نے جلال دین ،نثار ،اسلم ،عبدالغفار ، غلام مرتضیٰ ، ظفر عباس، لال محمد ، فقیر محمد ، اﷲ دتہ ، ڈاکٹر شبیر ، محمد شاہد ،حاجی اقبال ، محمد فاروق، ثمینہ کوثر ، شمیم حمیداں ، شہناز ، سدرہ ، سعدیہ ، فرخندہ ، غلام مرتضیٰ ، صوبیہ ،خالدہ ، صغراں ، ثمینہ جان ، احمد نوا ز اور 10 سے زائد نامعلوم افرا د کے ہمراہ ہلہ بول دیا ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا یا کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کی بیوی دو بیٹوں کو شدید زخمی کردیا بے حرمتی بھی کی دو لاکھ مالیت کے 11عددبکرے ، بکریاں کھول کر باہر لے گئے شو ر واویلہ پر مزمل حسین اور سید ثقلین آئے تو انہیں بھی کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا سجاد حسین ،سید ضیغم کی موجود گی میں چار دیواری توڑ دی ملزمان نے انہیں قتل کرنے اور مکان پر قبضہ کی غرض سے حملہ کیا تھانہ صدر کی پولیس نے 50سے زائد مردو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی شاہد حسین نے 7سے زائد زخمی مرد و خواتین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 15پر کال کے ایک گھنٹہ بعد پولیس پہنچی لیکن حملوں آور وں کو غیر قانونی اقدام سے نہ روکا گیا اور پولیس کی موجود گی میں چار دیواری مسمارکرکے مویشی چھین لیے ایلیٹ فورس کے پہنچنے پر تمام ملزمان فرار ہوگئے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی پی او پولیس کی اشیرباد سے ظلم کا پہاڑ ڈھانے کا نوٹس لیں اگر ان کی داد رسی نہ ہوئی تو وہ اہل خانہ کے ہمراہ اجتماعی خود کشی کرلے گا جس کی ذمہ داری پولیس اور مخالفین پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :