پاکستان بزنس کونسل پاک ایران بزنس کے مواقعوں کے فورم کی میزبانی کرے گا

ایران پر سے تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے ملک میں دلچسپی کے امور میں اضافہ ہوا

پیر 21 مارچ 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان بزنس کونسل وزارت کامرس کے تعاون سے ایران کے ساتھ کاروبار کے مواقعوں پر 24 مارچ کو کراچی میں ایک فورم کا انعقاد کررہا ہے۔ ایران پر سے تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی معیشت کے نتیجے میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محترم وزیر کامرس انجینئرخرم دستگیر خان سب سے اہم مقرر ہوں گے۔ اس سیشن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرجوکہ پاکستان اور ایران کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے ، تجارتی ماہرین اور پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف باجوہ سمیت کاروباری برادری کے رہنماؤں کی پریزنٹیشنز بھی شامل ہوں گی۔تجاورتی مواقعوں کا یہ فورم(Business Opportunities Forum) دراصل حال ہی میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے شائع کردہ ایران اسٹڈی اور ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :