اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر ممبران کی کوالیفیکیشن بارے 15روز میں جواب طلب کر لیا

پیر 21 مارچ 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر ممبران کی کوالیفیکیشن سے متعلق کیس میں عدالت نے 15روز میں جواب طلب کر لیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پیر کو چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر ممبران کی کوالیفیکیشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل شیر افضل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ 1981ء سے جتنی بھی تعیناتیاں ہوئیں ہیں وہ غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اب تک چیئرمین سمیت دیگر ممبران نے جتنی بھی مراعات سے استفادہ حاصل کیا ہے وہ قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ عدالت نے فریقین سے پندرہ دن کے اندر جواب طلب کر کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :