سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے میں بننے والے ہوٹل پروفاق سے وضاحت طلب کرلی ‘سماعت ایک ماہ تک کیلئے ملتوی

وفاقی وزارت داخلہ کو ہوٹل کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل

پیر 21 مارچ 2016 21:20

سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے میں بننے والے ہوٹل پروفاق سے وضاحت طلب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے میں بننے والے ہوٹل سے متعلق وفاق سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔ پیر کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گذار بیرسٹرظفراﷲ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ امریکی سفارتخانے کے اندر ہوٹل تعمیر کیا جارہا ہے جو سفارتی مشن کیلئے اتنی بڑی عمارت کے سیکیورٹی رسک ہے۔

عدالت کی جانب سے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمودنے تصدیق کی اور کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ کو ہوٹل کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وفاق سے ہوٹل کی تعمیر اور سفارتخانے میں توسیع سے متعلق وضاحتی جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :