دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کوان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے

صدر ممنون حسین کا وانا میں قبائلی عمائدین سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 21:17

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کوان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے،فاٹا میں سول انتظامیہ کو متحرک کرنے کیلئے لیوی فورس میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

وہ پیر کو جنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر وانا میں قبائلی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کیڈٹ کالج وانا کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں تعلیمی سر گرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کوان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے،فاٹا میں سول انتظامیہ کو متحرک کرنے کیلئے لیوی فورس میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم، ہنر اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔