جذبہ سگالی کے تحت رہا کئے جانیوالے 87بھارتی ماہی گیرواہگہ کے راستے بھارت واپس روانہ

پیر 21 مارچ 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) جذبہ سگالی کے تحت رہا کئے جانے والے 87بھارتی ماہی گیرواہگہ کے راستے وطن واپس روانہ۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 87ماہی گیروں کو بزنس ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیاجہاں پر انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے کھانا فراہم کیا گیا اور بعد ازاں بسوں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک رینجرز نے ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ۔ بھارتی ماہی گیروں نے رہائی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان سے بہت اچھا سلوک کیا گیا خاص کر ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے واپسی کیلئے جس طرح انتظامات کئے گئے اس پر انکے شکر گزار ہیں۔ بھارتی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کرے ۔

متعلقہ عنوان :