امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں کمی

پیر 21 مارچ 2016 20:33

کراچی ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 47 پیسے اور 11 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 119.46 روپے سے کم ہو کر 118.99 روپے اور قیمت خرید 116.63 روپے سے کم ہو کر 116.17 روپے رہ گئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 152.61 روپے سے کم ہو کر 152.50 روپے اور قیمت خرید 148.99 روپے سے کم ہو کر 148.89 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :