سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ واپس

پیر 21 مارچ 2016 20:22

کراچی ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد سندھ میں رواں ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ،تاہم گزشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد سوئی سدرن کمپنی نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لائن پیک کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب صوبے بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

متعلقہ عنوان :