دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام سے 3 تشدہ زدہ لاشیں برآمد،28دنوں میں دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد25ہو گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مارچ 2016 20:18

دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام سے 3 تشدہ زدہ لاشیں برآمد،28دنوں میں ..

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔21مارچ۔2016ء) :دریائے سندھ میں جناح بیراج کے مقام سے 3 تشدہ زدا لاشیں برآمد ،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں جناح بیراج سے آج مزید3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں28دنوں میں دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد25ہو گئی گذشتہ تین ہفتوں سے دریائے سندھ میں جناح بیراج سے ملنے والی لاشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کے رک جاتی ہیں اور گذشتہ کئی روز سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل ایک ہی دن میں دو لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت مجتبےٰ نامی شخص کی تھی جسے قتل کیا گیا تھا اور اس کا تعلق ٹمن کے علاقے سے تھا ۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری لاش کی شناخت نہیں ہو پائی تھی اس کے بعدماڑی شہر سے ایک کالاباغ جناح بیراج سے 2 اور9 مارچ کو تین لاشیں ، آج پھر2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تین ہفتوں کے دوران ملنے والی تقریبا تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ہے۔9مارچ کوملنے والی تینوں میں سے ایک لاش بوری میں بند جبکہ دو تیرتی ہوئی آئی تھیں ان میں سے بوری بند لاش کی شناخت اس کے نام شریف حسین سے ہو گئی تھی اس کا نام اس کے بازو پر کندہ تھااس کی عمر اڑتیس سال تھی اور اس پہ تشدد کیا گیا تھا،آج پھر جناح بیراج سے مزید 3ملی ہیں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :