ڈیرہ اسماعیل خان،کینٹ پولیس نے ٹانک اڈہ پرافغان باشندے کوگرفتارکرلیا

پیر 21 مارچ 2016 20:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) کینٹ پولیس نے ٹانک اڈہ پرافغان باشندے کوگرفتارکرلیا‘نواب پولیس نے بھاری مقدارمیں چرس قبضے میں لے لی جبکہ کڑی خیسورپولیس نے عمرخیل پکہ میں کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراسکے بھائی کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ٹانک اڈہ پرمنیراحمدولدحالات خان سکنہ افغانستان کوروک کراس سے پاکستان میں رہائش کے حوالے سے دستاویزات طلب کیں جووہ پیش نہ کرسکا۔

پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔نواب پولیس نے وانڈہ مدت میں خالدقیوم ولدقیوم خان سے دوران تلاشی 335گرام چرس برآمدکرلی۔اسی طرح کڑی خیسورپولیس نے عمرخیل پکہ میں اشتہاری ملزم اسلم کوپناہ دینے پراسکے بھائی علی دین ولدمہربان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :