ایڈمنسٹریٹرکراچی نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کے موقع پر فیکٹری مالکان کے موجود نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کے موقع پر فیکٹری مالکان کے موجود نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

پیر 21 مارچ 2016 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے سائٹ لمیٹڈ کی حدود میں ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے موقع پر فیکٹری مالکان کا موجود نہ ہونا اور پراسرار گمشدگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ ان کو ہر حالت میں موقع پر موجود رہ کر فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانا سائٹ لمیٹڈ کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ا س ادارے کی حدود میں واقع ہے تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس آگ کو بجھانے میں کلیدی کردار ادا کیا آگ پر قابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے کام کی خود نگرانی کریں انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ سائٹ لمیٹڈ کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فور ی نوعیت کا کوئی حفاظتی انتظام نہیں کیا جارہا حالانکہ یہ قانون کے مطابق ضروری ہے لہٰذا ایسے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے قانون کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں اسے فوری بجھانے کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :