Live Updates

پرویزمشرف کوعلاج کے بہانے باہربھجوانے کے پیچھے حکمرانوں کی ڈیل ہے،فیصل کریم کنڈی

زرداری کسی عدالت کومطلوب نہیں،کسی وقت ملک واپس آسکتے ہیں،پی ٹی آئی کی تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہاہے کہ پرویزمشرف کوعلاج کے بہانے باہربھجوانے کے پیچھے حکمرانوں کی ڈیل ہے جوکچھ عرصہ بعدقوم کے سامنے آجائیگی،تین چارہفتے بعدانکی واپسی کی یقین دہانی کرانے والے گارنٹروں کے نام قوم کوبتائے جائیں،آصف علی زرداری کسی عدالت کومطلوب نہیں،کسی وقت ملک واپس آسکتے ہیں،پی ٹی آئی کی تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ہیں،چشمہ لفٹ اینڈگریویٹی کینال کی تعمیرکی خوشخبری کے بہانے پی ٹی آئی کے نمائندے دامان کی عوام کومیلہ مویشیاں واسپاں کوکامیاب کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں،عوام کودھوکہ نہ دیاجائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹر ی محمدفضل الرحمن کے والدکی وفات پر تعزیت کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گومل یونیورسٹی کی اساتذہ کی تنظیم گواساکے صدرمحمدشعیب گنگوہی‘محمدسہیل گنگوہی اورمیڈیاہومز کے انچارج محمدریحان ودیگرموجودتھے۔فیصل کریم خان کنڈی نے محمدفضل الرحمن سے انکے والدکی وفات پر اظہارتعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعامانگی۔

فیصل کریم خان کنڈی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے بعض وفاقی وزراء نے قوم کے سامنے وعدہ کیاتھاکہ اگرپرویزمشرف ملک سے باہرعلاج کے بہانے گئے توہم وزارتوں سے استعفے دیں دینگے لیکن اب وہی وزراء اپنے بیان سے یوٹرن لے رہے ہیں۔پرویزمشرف کے دورکے وزیرقانون موجودہ دورمیں بھی وزیرقانون ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کہتے ہیں کہ ایف آئی اے آزادہے۔

سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان کیس ایف آئی اے کے پاس ہے لیکن ابتک اس کیس کے حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کسی بھی وقت پاکستان واپس آسکتے ہیں۔وہ کسی معاہدے یاڈیل کے تحت ملک سے باہرنہیں گئے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ 24مارچ کوہولی کے موقع پر سندھ بھرمیں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی گروپ بندی کاشکارہے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میلہ مویشیاں واسپان دوگروپوں کی لڑائی کی وجہ سے دومختلف مقاما ت پرہورہاہے۔ایک میلہ مویشیاں عمران خان گروپ کاڈیرہ شہرکے رتہ کلاچی سٹیڈیم اوردوسرے وزیراعلیٰ پرویزخٹک گروپ کامیلہ کیچ کے مقام پر ہورہاہے۔میلہ کے سرکاری اشتہارمیں صوبائی وزیرزراعت سرداراکرام خان گنڈہ پوراورٹانک کم ڈی آئی خان کے پی ٹی آئی کے ایم این اے داورخان کنڈی کی تصویراورنام کانہ ہوناانکے اندرونی اختلافات کوواضح کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے منتخب نمائندے ڈیرہ اسماعیل خان کے نامکمل منصوبے سوئی گیس‘ایئرپورٹ کی بندش‘220KVنیشنل گرڈکوبنانے کے منصوبوں میں دلچسپی لیں۔لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرائیں۔پیپلزپارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق اپنی خدمات ہروقت پیش کرنے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ اینڈگریویٹی کینال پرپی ٹی آئی اورجمعیت علماء اسلام کے درمیان جنگ چھڑتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

جوانتہائی افسوسناک ہے۔اس اہم منصوبے کاافتتاح کون کریگا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت کوسپورٹ کرنے کیلئے تیارہیں۔یہ ڈیرہ اسماعیل خان کامیگاپراجیکٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کاعمل تیزی سے جاری ہے ۔یونین کونسل اورویلج کونسل کی سطح پر جیالوں کاڈیٹابیس اکھٹاکیاجارہاہے۔جلدضلعی صدروجنرل سیکرٹری کے ناموں کااعلان کردیاجائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :