بارشوں کے دور ان مختلف حادثات میں 79 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ٗ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ

پیر 21 مارچ 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے دور ان مختلف حادثات میں 79 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی نقصان قبائلی علاقہ جات میں ہوا جہاں 29 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بلوچستان میں19 افراد جاں بحق اور 20 زخمی، کشمیر میں 11افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 10 افراد جاں بحق اور 18 زخمی جبکہ خیبر پختونخوا میں 10 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ دریں اثناء خیبر پختونخوا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ادارہ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال کے علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آکر 2 طلباء جاں بحق اور6 لاپتہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :