وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے غلام دستگیر خان کی ملاقات ٗملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

غلام دستگیر خان کی مسلم لیگ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ٗپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ٗ وزیر خزانہ

پیر 21 مارچ 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما غلام دستگیر خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کی صحت یابی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غلام دستگیر خان کی مسلم لیگ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :