خضدار ،قومی شاہراہ سے ایک شخص کی نعش برآمد

پیر 21 مارچ 2016 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) خضدار میں قومی شاہراہ سے ایک شخص کی نعش برآمد ، شناخت صاحب خان کے نام سے ہوئی تعلق قلعہ عبداﷲ سے ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ خضدار کے نواحی علاقہ سے قومی شاہراہ کے قریب ایک نعش پولیس کو ملی جسے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی ، نعش کی شناخت صاحب خان ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی جو ضلع قلعہ عبداﷲ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ضرور ی کارروائی کے بعد نعش کو ان کے آبائی علاقہ روانہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :