پرویزمشرف کی ڈکشنری میں ڈیل کا لفظ شامل نہیں،ہمارے قائدکی ڈیل عوام، پاکستان اورافواج پاکستان کے ساتھ ہے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہدکا اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 19:39

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی ڈکشنری میں ڈیل اورڈھیل کے الفاظ شامل نہیں ،جعلی حکومت کے ساتھ مفاہمت سے بڑی کوئی منافقت نہیں ہوسکتی ،ہمارے قائدکی ڈیل عوام، پاکستان اورافواج پاکستان کے ساتھ ہے،کوئی ضمیرفروش ہماری جماعت کے اندرنہیں گھس سکتا ،دبنگ پرویز مشرف اپناہرسیاسی کام ڈنکے کی چوٹ پرکرنے کے عادی ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ مردمیدان کی حیثیت سے اپنے مدمقابل دشمن کاڈٹ کامقابلہ کیااوراسے شکست فاش دی۔پرویز مشرف کاعلاج جاری ہے،وہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناپر فی الوقت ہسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہورہے ۔وہ پیر کواے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ ہمارے قائد نے کبھی اپنی بیماری کوبنیادبناکر عدالت میں جھوٹ کاسہارانہیں لیا۔

میڈیا گواہ ہے پرویز مشرف عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور مقدمات سے باعزت بری ہونے تک ان کاسامنا کریں گے۔ہم اپنے قائدکامیڈیا ٹرائل برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت قانون ایک مسخرے کے پاس ہے ،اس طرح کے سیاسی بونے پرویز مشرف پرتنقیدکرکے قدآورنہیں بن سکتے۔پرویز مشرف کی سیاست اورشخصیت پرانگلی اٹھانے سے قبل سیاسی یتیم اپنے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں سے ڈیل اوران کے ساتھ وفاداری نبھانے کاعہد کرنیوالے آج ایوان اقتدار میں بیٹھے ہیں ،ان سے ڈیل کرنیوالے کاسیاسی مستقبل تاریک ہوجائے گاجبکہ پرویز مشرف مادروطن کامستقبل ہیں۔پرویز مشرف کوان نااہل حکمرانوں سے کوئی مفاد ہے اورنہ وہ ان سے کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس کرتے ہیں لہٰذاء ان کے ساتھ سیزفائر کاتصوربھی نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی قیادت پرویز مشرف کوملنے سے ملک میں جاری سیاسی تبدیلی کی تحریک میں جان پڑجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیل وہ کرتا ہے جوچورہویاجس کے دل میں چورہو۔ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن والے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے ایشو پرتنقید کی آڑ میں عدلیہ کی توہین کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :