نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،، سردار سکندر حیات خان

پاکستان میں قیا م امن اور خوشحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر کے لوگ ووٹ کے ذریعے نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے،مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں ایک مثالی حکومت قائم کرے گی، کشمیر ہاؤس کارکنوں سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 19:30

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر، سابق صدر و وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کے لوگوں کی بلاتخصیص خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کا اعتراف کرتے ہوئے جوق درجوق مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں پاکستان میں قیا م امن اور خوشحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، تحریک آزاد کشمیر کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کی وابستگی کسی شک و شہبہ سے بالا تر ہے انہوں نے اپنے ہر دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موٴثر طریقے سے اجاگر کیا ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور وکالت کی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر کے لوگ ووٹ کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے اور مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں ایک مثالی حکومت قائم کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کشمیر ہاؤس کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ، دریں اثناء کشمیر ہاؤس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پروزی رشید وزراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے سردار سکند ر حیات سے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے وفاقی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں بڑی قوت بن کر ابھری ہے اورتنہاء حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ، آئندہ انتخابات میں کشمیری عوام شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف سے محبت کا اظہار کریں گے ، ریاستی انتخابات میں ثابت ہو جائے گا ، کشمیری عوام میاں نواز شریف کو دل وجان سے پسند کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور انکے آزاد کشمیر کے حوالے سے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے ۔

ادھر سردار سکندر حیات خان سے چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر راجہ جلال سکندر سلطان نے گذشتہ روز کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیف سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے سالارجمہوریت کے مختلف ادوار حکومت میں ریاست کی تعمیر وترقی ،میرٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔سردار سکندر حیات خان نے اپنے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میں ایک بہتر انتظامی ماحول قائم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے