ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں مختلف ٹیسٹوں کی فیس کے نام پر مریضوں سے بھتہ وصول کیاجارہاہے ،مشترکہ بیان

پیر 21 مارچ 2016 19:30

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں مختلف ٹیسٹوں کی فیس کے نام پر مریضوں سے بھتہ وصول کیاجارہاہے ہسپتال میں مریضوں کیلئے سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں ۔

(جاری ہے)

ایمبولینس فیس بھی تین ہزار سے زائد ہے لوکل مینجمنٹ کمیٹی صورتحال کی ذمہ دار ہے مریضوں کو ہسپتال میں مختلف ٹیسٹوں کی فری سہولت مہیا کی جائے ان خیالات کا اظہار مسرت علی دستی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد اظہرخان سکھانی ایڈووکیٹ، محمد جہانگیر خان ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیاہے انہوں نے کہا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں غریب مریضوں سے الٹراساؤنڈ،ای سی جی ،ایکسرے ،بلڈ ٹیسٹ دیگر ٹیسٹوں کی فیس کے نام پر بھتہ وصول کیاجاتاہے ۔

جبکہ روزانہ ہزاروں روپے کی اس آمدنی کا کہیں بھی ریکار ڈ نہیں جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں کہیں بھی ٹیسٹوں کی فیس نہیں ٹیچنگ ہسپتال میں مفت ادویات نایاب آپریشن کا تمام سامان باہر سے پرچیز کرنا پڑتاہے شوگر،یرقان ،کینسر کی ادویات نہیں ایمبولینس فیس بھی تین ہزار سے زائد ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ٹیسٹ فری سہولت دی جائے اور ٹیسٹوں کی فیس کے نام پر بھتہ وصولی ختم کی جائے