پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 21 مارچ 2016 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ہوم اکنامکس اینول امتحانات 2016ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ4-4-16اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6-4-16 ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔