ساہیوال‘ ڈاکوؤں نے صحافی کو لوٹ لیا‘ نقدی‘ موبائل چھین کر فرار‘ مقدمہ درج

پیر 21 مارچ 2016 18:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مقامی صحافی سے موبائل فو ن اور نقدی چھین لی‘ موٹرسائیکل چوری کرنے والے د وملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات فریدیہ پارک کے قریب صبح 6بجے کے قریب ہو ئی یہاں مقامی صحافی حاجی معراج دین انصاری طارق بن زیاد کالونی میں ضروری کام کے سلسلہ میں اپنی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں 3نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور جیب سے پرس نقدی 8ہزارروپے ‘ ضروری کاغذات اور موبائل فون چھین کرفرارہو گئے۔

پولیس مصروف تفتیش ہے۔ چور ی کی واردات 120/9-Lمیں ہو ئی یہاں 4ملزما ن شہزاد وغیرہ نے مبشر شریف کی موٹرسائیکل نمبری2774/SLL مالیتی 28ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے شہزاد وغیرہ 2ملزمان کو گرفتارکرکے موٹرسائیکل برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ کمیر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :