ساہیوال ‘نامعلوم ملزمان نے شہری کو گھر سے بلا کر قتل کردیا‘ملزمان فرار

پیر 21 مارچ 2016 18:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) نامعلوم ملزمان نے ٹی وی مرمت کرنے کی کال کرکے گھر سے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ملزمان فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہا زگراؤنڈ گلی نمبر2کا رہائشی ٹی وی مکینک اکمل رات کے وقت گھر میں موجود تھا کہ موبائل فون پر نامعلوم ملزمان کی کال آئی کہ ٹی وی مرمت کروانا ہے جس پر اکمل گھر سے باہر نکل کر چند قدم دور گیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :