پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود ریلوے کے کرایوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرناقوم کے ساتھ دشمنی ہے‘ریلوے کے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ شہرویوں کو سفر کرنے میں آسانی پید ا ہوں ریلوے کی ترقی اور عوام ریلوے کا سفر اعتماد سے کرسکیں

چیئرمین ریلوے سٹینڈنگ کمیٹی مرزا ہدایت اﷲ کی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) چیئرمین ریلوے سٹینڈنگ کمیٹی مرزا ہدایت اﷲ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود ریلوے کے کرایوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرناقوم کے ساتھ دشمنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ شہرویوں کو سفر کرنے میں آسانی پید ا ہوں ریلوے کی ترقی اور عوام ریلوے کا سفر اعتماد سے کرسکیں ۔

لاہور اور فیصل آباد کے درمیان صرف ایک ٹرین چل رہی ہے جوکہ تین کروڑ سے زائد آبادی شہریوں کی ضرورت کے لیے ناکافی ہے۔ فوری طور پر سابقہ رچنا ایکسپریس یا مزید نئی ٹرین چلائی جائے جو کہ ریلوے کی آمدنی میں نمایا ں اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس کی حالت ناقابل رحم ہے ٹرین میں لائٹس، پنکھے اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ ریلوے قوم و ملک کا بہت قیمتی سرمایہ ہے اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کے لیے دیا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :