اسلام آبادمیں ہائی الرٹ کے باوجود ڈاکو بنک عملہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 15 لاکھ لوٹ کر فرار‘ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

پیر 21 مارچ 2016 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ڈاکو بنک کے عملہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 15 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے‘ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ایک کروڑ روپے سے زائد کی بنک ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔ 6 مسلح ڈاکو نیشنل بنک روات برانچ کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کے بعد پولیس نے علاقے بھرمیں ناکہ بند کردی مگر تاحال کوئی کلیو نہ مل سکا

متعلقہ عنوان :