Live Updates

یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریاں مکمل‘فل ڈریس ریہرسل میں سپیشل سروسز گروپ اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی شرکت‘ وفاقی دارالحکومت کی فضاء ایف16 اور جے ایف17تھنڈر طیاروں کی گھن گرج سے گونجتی رہی

سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، موبائل سروس جزوی طور پربند رہی پولیس کے رات گئے ہو ٹلز اورگیسٹ ہاؤسزپر چھا پے‘ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر2عورتوں سمیت 6غیر ملکی گرفتار

پیر 21 مارچ 2016 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) مسلح افواج نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر روایتی پریڈ کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع پریڈ ایونیو میں مسلح افواج نے فل ڈریس ریہرسل میں سپیشل سروسز گروپ اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے شرکت کی، وفاقی دارالحکومت کی فضاء ایف16 اور جے ایف17تھنڈر طیاروں کی گھن گرج سے گونجتی رہی، فل ڈریس ریہرسل کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،فیض آباد پریڈ ایونیو سے ملحقہ جڑواں شہروں کے علاقوں میں موبائل فون سروس صبح 8سے شام 3بجے تک بند کی گئی تھی‘پولیس کے رات گئے ہو ٹلز اورگیسٹ ہاؤسزپر چھا پے‘ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر2عورتوں سمیت 6غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (کل)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر روایتی پریڈ کیلئے مسلح افواج نے تیاریاں مکمل کرلیں، اس سلسلے میں پیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد سے ملحقہ پریڈ ایونیو پر مسلح افواج نے فل ڈریس ریہرسل مکمل کرلی۔ فل ڈریس ریہرسل میں سپیشل سروسز گروپ اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں پاک فوج کی خواتین افسران کے دستے نے بھی شرکت کی۔

ریہرسل کے دوران فلائی پاسٹ میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ ریہرسل کے دوران اسلام آباد کی فضاء ایف16 اور جے ایف17تھنڈر طیاروں کی گھن گرج سے گونجتی رہی۔ دوسری طرف آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی اپنے فضائی مظاہرے سے سماں باندھ دیا، فل ڈریس ریہرسل کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس موقع پر جڑواں شہروں میں ہوٹلوں اور اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

پریڈ ایونیو سے ملحقہ جڑواں شہروں کے علاقوں نے فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 8سے شام 3بجے تک بند کی گئی تھی‘پولیس کے رات گئے ہو ٹلز اورگیسٹ ہاؤسزپر چھا پے‘ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر2عورتوں سمیت 6غیر ملکی گرفتارکرلئے گئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات