آئی جی خیبرپختونخوا نے یبٹ آباد ،مانسہرہ کے پولیس اہلکاروں کو بہترین، نمایاں کارکردگی پر نقد اعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا

پیر 21 مارچ 2016 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں، رہزنوں اور اشتہاری ملزموں کے خلاف کے بہترین نمایاں کارکردگی پر نقد اعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق 12 مارچ کو تھانہ پھلڑا کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مفروروں کی فائرنگ سے آرمی کا سپاہی اکرام اﷲ شہید اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل احتشام اور کانسٹیبل زاہد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ بدنام زمانہ اشتہاری مجرم وزیر محمد ولد محمد اکبر فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی اُوگئی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ہری پور میں مصدقہ اطلاعات پرکاروائی کرکے ملزم اشتہاری وزیر محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم قتل ، اقدام قتل اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں کے دس مختلف مقدمات میں پویس کو مطلوب تھے۔ اسی طرح تھانہ بکوٹ گلیات کی پولیس ٹیم نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن سے لوئی ہوئی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کئے تھے جو ملزمان نے رات کی تاریکی میں گھر کے سربراہ کورسّی سے باندھ کر چھین لیے تھے۔

جبکہ پولیس اسٹیشن صدر مانسہرہ کے ایس ایچ اُو چن زیب نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت سے ایک شخص کے غلط بیان اور جعلی کاغذات دکھا کر گاڑی سپرداری پر نکالنے کی کوشش ناکام بناکر اصل مالک کا پتہ چلا کر گاڑی اُن کو حوالہ کی تھی۔ گاڑی کا اصل مالک اایس ایچ اُو کی ایمانداری اور فرض شناسی سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے آئی جی پی کو خط لکھ کر ایس ایچ اُو حسن زیب کو فورس کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ قرار دیتے ہوئے اُن کی خدمات کو اعلیٰ سطح پر سراہنے کی سفارش کی تھی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کا اصل پیمانہ عوام کی طمانیت اور پولیس پر عوام کا بھروسہ اور اُن سے تعاون ہے۔ آئی جی پی تینوں واقعات میں پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوام کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں و کامرانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آئی جی پی نے ڈی ایس پی اُوگئی ذوالفقار جدون، ایس ایچ اُو پھلڑا سب انسپکٹر سعید الرحمن، ہیڈ کانسٹیبل محمد عاشق اور کانسٹیبل زاہد، ایس ڈی پی اُو گلیات جمیل الرحمن اور ایس ایچ اُو بکوٹ سب انسپکٹر واجد حسین اور ایس ایچ اُوپولیس اسٹیشن صدر مانسہرہ انسپکٹر چن زیب کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :