لاطینی امریکہ کو چین کی پیداواری کھپت کی قوت پر زیادہ توجہ دینی ہوگی،ماہرین

چین کی اقتصادی منتقلی لاطینی امریکہ کو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

پیر 21 مارچ 2016 18:16

میکسکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) ماہرین نے شنہوا کو بتایا کہ چین کی اقتصادی ٹرانس فارمیشن نے چین کے ساتھ الیکڑانکس اورآٹوموبائل صنعت جیسے شعبوں میں کارروبارکو فروغ دینے کے لئے لاطینی امریکہ کے لئے مواقع فراہم کردیئے ہیں۔ایبرو امریکن یونیورسٹی کے مطالعہ کارروبار کے پروفیسر ابراہم ورگارا نے کہاکہ علاقے کو چین کو خام مال کی برآمدات سے فائدہ پہنچاہے تاہم اسے اب چین کی پیداواری کھپت کی قوت پر زیادہ توجہ دینی چاہئے،ورگارا نے کہا کہ چینی منڈی کافی دلچسپ ہوتی جارہی ہے،ذرا سوچئے توچینی آبادی کے ایک فیصد کو کوئی منصوعات فروخت کرنے سے کتنا فائدہ پہنچے گا۔

لاطینی امریکہ میں اس وژن اورخطرہ مول لینے کی خواہش کا فقدان پایا جاتاہے،اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم(او ای سی او) کے مطابق لاطینی امریکہ کی چین کی برآمدات کا صرف چھ فیصد ٹیکنالوجی برآ مدات سے متعلق ہے جبکہ75فیصد برآمدات کا تعلق خام مواد سے ہے جس میں خام تیل، خام تانبا اور سویابین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلتاً لاطینی امریکہ کو چینی برآمدات کا قریباً 90فیصد ٹیکنالوجیکی طورپر تیارکردہ مصنوعات ہیں۔

ورگارا نے کہا کہ لاطینی امریکہ جیسے انتہائی چند ممالک نے چینی ساختہ تیارشدہ مصنوعات کے لئے الیکٹرانک آلات کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے کئی سرکٹ ہیں جو ٹیلی وژن جیسی مصنوعات میں استعمال کئے جاتے ہیں،ہم ان کو خام مواد خیا ل کرسکتے ہیں جو کہ قدرتی نہیں ہیں،زیادہ تربرآمدات کی بدولت دہائیوں کی پیداوار کا چینی معیشت اب خود کو اپنی ملکی کھپت پر زیادہ انحصار، بڑھتے ہوئے متوسط طبقے اور ٹیکنالوجیکل طرزنو پر توجہ مرکوز کرکے ایڈجسٹ کررہی ہے۔

میکسکو کی قومی خودمختاریونیورسٹی میں چین،میکسکو مطالعے مرکز کے کوآرینیٹر اینڈرک ڈسل پیٹرز کا خیال ہے کہ چین میں زیادہ ملوث ہونے والے لاطینی امریکہ کے لئے زیادہ مواقع آٹو موٹو،آٹو پارٹس اور ٹیلی کیمونیکیشن صنعتوں میں ہیں، ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے چین سے علاقوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع پیداہوسکتے ہیں،جس سے خام مواد کی کم قیمتوں سے متاثرہ ممالک کو کافی فائدہ پہچھ گا ،ڈسل پیٹرز کے مطابق اس کے لئے مخصوص آلات،مسلسل مانیٹرنگ اورمالیاتی امداد کے ساتھ مختصر،درمیانی اورطویل العمیاد کی واضح ڈیرائن شدہ حکمت عملی درکارہے تاکہ انفرادی کوشش بڑی مشترکہ کوشش کا حصہ بن سکے۔

ورگارا نے کہا کہ مینوفیکچرنگ میں چینی سرمایہ کاری کے حصول کی کوشش میں لاطینی امریکہ شفافیت میں اضافہ اور قانون کی حکمرانی کو بہتر بنانا چاہئے اس کے بدلے میں چین لاطینی امریکہ کے مینوفیکچرز کے اس کی پرکشش مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دینے کے لئے اپنے پراسس میں نرمی کرسکتاہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس پراسس کو آسان بنانے سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :