بیجنگ میں زرد بخار کے ایک اور درآمد شدہ کیس کی تشخیص

پیر 21 مارچ 2016 18:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) بیجنگ میونسپل کمیشن برائے صحت و خاندانی منصوبہ بندی نے پیر کو زرد بخار کے ایک اور درآمد شدہ کیس کی اطلاع دی ہے، اس طرح دارلحکومت میں اس بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے،جنوب مشرقی چین کے صوبہ فیوجیان کے پچاس سالہ مریض کو مارچ میں انگولا میں بخار کی شکایت پیداہوئی اور اس نے کئی مقامی ہسپتالوں میں علاج کروایا،انگولا جانے سے پہلے اس کو انسدادی ٹیکہ نہیں لگایا گیاتھااور18مارچ کو اپنی آمد پر انٹری( ایگزیٹ)انسپکشن وکرنٹینا بیورو کو مطلع کیا،دارلحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس کے معائنے کا مثبت نتیجہ سامنے آیا،اور اسے ہسپتال بھجیوا دیا گیا اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،بیجنگ نے13مارچ کے بعد سے اس بخار میں مبتلاتین مریضوں کی اطلاع دی ہے جو سب انگولاسے واپس آئے ہیں،زرد بخار ایک شدید وائرل بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور یہ مچھر زیادہ تر افریقہ اور وسطی و جنوبی امریکہ کے استوائی خطوں میں پایا جاتاہے،ا سکی علامات میں بخار،یرقان،اورجریان خون ہیں۔

متعلقہ عنوان :