چین معمر افراد کی دیکھ بحال کیلئے ربردست مالیاتی تعاون فراہم کرے گا

2025تک چین کے معمر افراد کی تعداد موجود300ملین سے بڑھ کر500ملین ہوجائیگی،اقوام متحدہ

پیر 21 مارچ 2016 18:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) ایک سرکاری دستاویز میں پیر کو کہا گیاہے کہ چین معمر افراد کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ان کی نگہداشت کے خدمات کے لئے اپنی مالیاتی صنعت کی حمایت فراہم کرے گا۔2025تک مالیاتی سسٹم جو کہ آبادی کے معمر مرحلے کے عین مطابق ہے اور امر کا متناذی ہے کہ بزرگ افرادکی دیکھ بحال کی مانگ پوری کی جانی چاہئے،مرکزی بینک اور چاردوسری حکومتی ایجنسیوں کے مطابق یہ سسٹم وسیع،مختلف نو کوریج کے ساتھ فعال اور محفوظ ہوناچاہئے،اس نصب عین کے حصول کے لئے چین اس وقت تک معمر افراد کی دیکھ بحال کی سروسز کے لئے اپنے مالیاتی وسائل فراہم کرے گا جب تک ایسا تجارتی طورپر قابل عمل ہوگا۔

اس سے نہ صرف دیکھ بحال کی مانگ کو پورا کیا جائیگا بلکہ مالیاتی انڈسٹری کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا،کئی عشروں کی خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی کی وجہ سے چین کی شرح پیدائش میں زبردست کمی آئی ہے اور ہیلتھ کیئر میں بہتریوں کی وجہ سے طویل العمری میں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

چین میں 2015تک60برس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد200ملین سے زائد تھی جو کہ ملک کی مجموعی آبادی کا16.1فیصد ہے۔یہ بات سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے، اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق توقع ہے کہ یہ تعداد2050تک تقریبا500ملین ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :