صوابی  ایڈیشنل کمشنر شائستہ کا مختلف میٹر نٹی ہوم سنٹرز کا اچانک دورہ

پیر 21 مارچ 2016 17:59

صوابی ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل کمشنر صوابی شائستہ نے صوابی میں واقع مختلف میٹر نٹی ہوم سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر ایچ آر اے کے ہمراہ اس دورے کے دوران ایڈیشنل کمشنر شائستہ نے رجسٹریشن نہ کرنے پر ڈاکٹر شگفتہ ، ڈاکٹر شبانہ اور ڈاکٹر آصف امین کے میٹر نٹی ہوم سنٹرز سیل کر دیئے جبکہ دو میٹر نٹی ہوم یاسین میٹر نٹی اور فر حانہ میٹر نٹی ہوم کو وارننگ دی۔ انہوں نے ضلع بھر میں واقع تمام میٹر نٹی ہوم سنٹرز کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کریں ورنہ غیر رجسٹرڈ میٹر نٹی ہوم کے خلاف قانونی کارروائی کر کے بند کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :