دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پیر 21 مارچ 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن کل (منگل کو) منایا جائے گا اس مو قع کی مناسبت سے مختلف این جی اوز اور تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں پانی کی آگاہی کے متعلق ریلیاں اور واکس بھی نکالی جائیں گی جبکہ پاکستان سمیت دنیا میںآ بی ماہرین پانی کی قلت اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

پانی عصر حاضر کا ایک اہم ترین مسلہ بن چکا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا سب سے بڑا سبب بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہے بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر متعدد ڈیمز تعمیر کرلیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے دریا خشک ہو چکے ہیں پینے کے پانی اور کاشتکاری کے لئے پانی نایا ب چیز بن چکا ہے

متعلقہ عنوان :