امریکہ ، سابق پولیس اہلکار کی ٹول پلازہ میں چوری کی کوشش ،فائرنگ کر کے 2 گارڈ زکومارڈالا

پیر 21 مارچ 2016 16:59

پنسلوانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق پولیس اہلکار نے ٹول پلازہ پر چوری کے دوران فائرنگ کر کے 2 گارڈ زکو ہلاک کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پنسلوانیا کے مغربی علاقے میں یہ چوری کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک سابق پولیس اہلکار ٹول پلازہ پر رقم چرانے کیلئے پہنچا اور وہاں موجود2 گارڈ زکو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔مشتبہ شخص جب ٹول پلازہ پر موجود ایک گاڑی سے رقم نکالنے لگا تو اتنے میں دیگر پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے اور سابق پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،55 سالہ سابق پولیس اہلکار 2012 میں ملازمت سے ریٹائر ہوا تھا۔