اسپین بس حادثہ، ہلاک شدگان میں 2 جرمن اور 7 اطالوی طلبہ شامل

پیر 21 مارچ 2016 16:59

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) اسپین میں غیر ملکی طلبا کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں13 ہلاک شدگان میں 2 جرمن اور 7 اطالوی طلبہ بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز مقامی حکام کی جانب سے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبہ کی شناخت ظاہر کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تمام ہلاک شدگان کی عمریں 19 اور 25 برسوں کے درمیان تھیں۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں دیگر ہلاک شدگان میں ایک رومانیہ، ایک فرانس، ایک ازبکستان اور ایک آسٹریا کا شہری بھی تھا۔ اتوار کو اسپین کے کاتالونیا خطے میں غیرملکی طلبہ کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھیبس میں 57 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت غیر ملکی طلبا کی تھی۔ بس کو حادثہ سپین کے شہر ویلنسیا سے بارسلونا جاتے ہوئے پیش آیا۔غیر ملکی طلبا آتش بازی کا میلہ دیکھ کر واپس بارسلونا جا رہے تھے۔حکام کے مطابق بس ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا ہے اور اسے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔