ایران کے جوہری معاہدے کے فوائد ناقابل تردیدہیں، اوباما

پیر 21 مارچ 2016 16:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے فوائد "ناقابل تردید" ہیں گو کہ اس کے حقیقی ثمرات کا فائدہ لوگوں تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے،امریکہ کے اب بھی ایران کے ساتھ گہرے اختلافات ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک دہائیوں میں پہلی بار مسائل کے حل کے لیے تواتر سے بات چیت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے فارسی سال نوروز کے موقع پر ایرانی عوام کے لیے اپنے سالانہ وڈیو پیغام میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران کے لیے ممکن ہوا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھا کر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دنیا بھر میں ایرانیوں کو ان کی مصنوعات فروخت کرنے کے مواقع دے کر دوبارہ عالمی اقتصادیات میں شامل ہو۔

(جاری ہے)

صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے اب بھی ایران کے ساتھ گہرے اختلافات ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک دہائیوں میں پہلی بار مسائل کے حل کے لیے تواتر سے بات چیت کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے عوض اس پر عائد تعزیرات ہٹانے کا معاہدہ ہوا تھا جس پر جنوری میں عملدرآمد شروع ہوا۔خلیجی عرب ریاستیں اس معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی آئی ہیں کہ اس سے خطے میں ایران کے اثرو رسوخ میں اضافہ ہوگا۔لیکن امریکہ یہ یقین دہانی کرواتا آیا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :