گور نر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس30مارچ کو طلب کر لیا

پیر 21 مارچ 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) گور نر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس30مارچ کو طلب کر لیا جبکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بھی اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس سہ پہر2بجے سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں ہوگا اوراس موقعہ پر سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے جائیں گے اور اجلاس 2ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔