Live Updates

الزامات لگانے والے پرویز رشیدآئیں اور ہماری شجرکاری مہم دیکھیں کہ کس طرح تحریک انصاف حال کے ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے،جلد شجر کاری مہم کیلئے اسلام آباد بھی جائیں گے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا پشاور میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب

پیر 21 مارچ 2016 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے پرویز رشیدآئیں اور ہماری شجرکاری مہم دیکھیں کہ کس طرح تحریک انصاف حال کے ساتھ ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے،جلد شجر کاری مہم کیلئے اسلام آباد بھی جائیں گے۔وہ پیر کو ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ بچوں کا حوصلہ اور جذبہ دیکھ کر یقین ہو گیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، تحریک انصاف حال کے ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے، پرویز رشید میں جرات نہیں کہ وہ ہماری شجر کاری مہم دیکھنے کیلئے پشاور آئیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو بتانے کیلئے ہم اسلام آباد میں شجرکاری کرنے آ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات