حکومت کا گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی ڈیوٹی میں کمی کا اعلان، آئندہ مالی سال میں 1800سی سی گاڑیوں کی ڈیوٹی میں 10فیصد کمی کردی جائیگی،کوشش ہے نئی آٹو پالیسی مارکیٹ کی ضرورت پوری کرے۔ وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مارچ 2016 16:55

حکومت کا گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی ڈیوٹی میں کمی کا اعلان، آئندہ مالی ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نےگاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 1800سی سی گاڑیوں کی ڈیوٹی میں 10فیصد کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں نئی آٹو پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے،دنیا میں متروک آٹو ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جاتی رہی ہے،انہوں نے یہاں نئی آٹو پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی آٹو پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے۔

کوشش ہے نئی آٹو پالیسی مارکیٹ کی ضرورت پوری کرے. ماضی میں پاکستان کی آٹومارکیٹ میں متروک ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر معیاری گاڑی بنتی تو برآمد بھی کرتے ،گاڑی کی برآمد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے. ملک میں گاڑی کے خریدار کو رقم کا نعمالبدل نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی میں موٹرسائیکل سازی پر بھی توجہ دی جائیگی۔ پاکستان میں گاڑیوں کے انجن سازی میں ایندھن کی بچت کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :